پٹنہ، 24 جولائی (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ پیگاسس فون ٹیپنگ معاملے میں کارروائی ہونی چاہئے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے پروگرام کے بعد ہفتہ کے روز نامہ نگاروں کے
ذریعہ پیگاسس فون ٹیپنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر نتیش کمار نے کہا کہ جو نئی ٹیکنالوجی آئی ہے اس کا ایک طرف فائدہ ہے تو دوسری طرف اس کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے۔
یقینی طور پر اس پر ایکشن لیا جانا چاہئے۔