حیدرآباد 3اگست(یواین آئی)تلنگانہ کانگریس کے صدرریونت ریڈی نے پارلیمانی حلقوں کی بنیاد پر چار کارگذارصدورکو مختلف سرگرمیوں کے لئے علاقے الاٹ کئے ہیں۔
پارٹی کے کارگذارصدور گیتاریڈی،انجن کماریادو،محمد اظہرالدین،ٹی جگاریڈی اور مہیش
کمار کو متعلقہ علاقوں میں پارٹی کی سرگرمیوں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
گیتاریڈی کو حلقہ پارلیمان سکندرآباد،نلگنڈہ پارلیمانی حلقہ،حیدرآباد پارلیمانی حلقہ،این ایس یوآئی،دانشوروں کے سل، تحقیقی شعبہ اور پروفیشنل کانگریس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔