واشنگٹن،13اکتوبر:- امریکہ اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) پر یہودیوں کیخلاف تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تنظیم کی رکنیت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
امریکہ کا
کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیل کے معاملے پر جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد ایک مبصر مشن تشکیل دیا جائے گا جو یونیسکو میں امریکہ کی نمائندگی کرے گا۔