: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 4 اکتوبر (یو این آئی) سابق مرکزی کابینہ وزیر اور موجودہ ممبر پارلیمنٹ رام جی لال سمن نے اقلیتی فلاح وبہبود کے وزیر کرن ریجیو کو ایک خط لکھ کر ملک کے حج کمیٹی سے جانے والے عازمین حج کو 2025 میں قدیمی روایت ایئرپورٹ پر 21 سو ریال دینےکے انتظام کو
دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے مسٹرسمن نے اپنے خط میں وزیر کو لکھا ہے کہ 30 برس سے زائد سے یہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے ریال عازمین حج کو دینے کا انتظام ہوتا تھا جس سے ملک بھر کے عازمین حج کو بہت سہولت ہوتی تھی یہ نظام حج 2023 سے نہ جانے کیوں مرکزی وزارت نے ختم کردیا ہے۔