اگرتلا،30 جنوری(یواین آئی) آل انڈیا کسان سبھا کی تریپورہ اکائی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ میں ہوئے واقعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کی سازش قرار دیا ہے اور اسے کسانوں کی تحریک کو بدنام کرنے کےلئے کی گئی کارروائی بتایا ہے۔
کسان سبھا کے ریاستی سربراہ اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما پوتر کار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ہفتے کو دعوی کیا کہ کسانوں کی تحریک پرامن طریقے سے چل رہی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ صرف بی
جےپی اور اس کی اہم تنظیم کسان مزدور مورچہ کے ذریعہ تحریک کو ختم کرنے کےلئے کی گئی سازش ہے۔
مسٹر کار نے کہا کہ ہم ٹیکری بارڈر سے روہتک تک گئے تھے۔اس دوران میلوں تک سڑکیں ٹریکٹروں سے بھری تھیں اور لوگ یوم جمہوریہ کی پریڈ کےلئے کافی پرجوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جوش حیرت انگیز تھا،لیکن آخر میں سازش کی وجہ سے سب کچھ تباہ ہوگیا۔ انہوں نے الزام لگایا،’’اس کے پیچھے بی جےپی سے متعلق کسان مزدور مورچہ کا منصوبہ تھا۔ یہ تحریک کو بدنام کرنے کےلئے ایک جان بوجھکر کی گئی کارروائی تھی۔