نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ساتھ عدالت میں پیشی کے دوران ہونے والے بدسلوکی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا اوپر سے ایسا کرنے کے لیے کہا گیا ہے، حالانکہ پولیس نے بدسلوکی کی بات کو پروپیگنڈا بتایا مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا،
"کیا پولیس کو منیش سسودیا کے ساتھ اس طرح بدتمیزی کرنے کا حق ہے؟ کیا پولیس کو اوپر سے ایسا کرنے کو کہا گیا ہے؟"
وزیر صحت سوربھ بھردواج نے کہا کہ کیا پولیس کو منیش سسودیا کے ساتھ اس طرح بدسلوکی کرنے کا حق ہے؟ کیا وزیر اعظم نریندر مودی نے پولیس سے ایسا کرنے کو کہا ہے؟ دہلی پولیس کو اس افسر کو فوری طور پر معطل کرنا چاہیے۔