the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی: 23 دسمبر (یو این آئی) مہاراشٹر سرکار شیواجی کی اصولوں پر چلتی ہے اس سرکار کو ہم نے بلا شرط حمایت تک دی ہے لیکن اس کے باوجود مسلمانوں کے مسائل کو لے کر یہ سنجیدہ نہیں ہے اب مہا وکاس اگھاڑی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پانچ فیصد مسلم ریزرویشن کو بحال کرے یہ مطالبہ آج ممبئی سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں بینر اٹھا کر کیا انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے تعلیمی میدان میں پانچ فیصد ریزرویشن کو منظوری دی تھی لیکن بی جے پی نے اس ریزرویشن کو بحالی نہیں دی۔
وزیر



اقلیتی امور نواب ملک نے ریزرویشن کو بحال کیا تھا لیکن اس کے باوجود اب تک مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیا گیا ہے کانگریس این سی بی بر سر اقتدار ہے اس لئے فوری طور پر پانچ فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے کیونکہ مسلم معاشرہ ہم سے سوال کرتا ہے کہ ریاست میں سیکولر سرکار ہونے کے باوجود ریزرویشن کیوں فراہم نہیں کیا جارہا ہے ہم پر دباؤ ہے کہ ریزرویشن کی فراہمی نہ ہونے کے سبب ہم اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کو تعلیمی میدان سے لے کر دیگر شعبہ جات میں ریزرویشن کی فراہمی کو بحال کرے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.