پیرس، 13 مئی ( ژنہوا ) فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ’ کووڈ - 19 ‘ کے سبب 348 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد بدھ کو 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔
اس کے ساتھ امریکہ، برطانیہ
اور اٹلی کے بعد فرانس سب سے زائد متاثر ممالک میں چوتھے مقام پر آ گیا ہے ۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 21.595 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں 2542 مریضوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ۔