ٹوکیو،16ستمبر(یواین آئی) صحت کی پریشانی کے سبب اپنا عہدہ چھوڑنے والے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کی کابینہ نے بھی بدھ کے روز استعفیٰ دے دیا۔
اس کے ساتھ ہی مسٹر آبے کا تقریبا آٹھ سالہ ریکارڈ میعاد بھی اختتام کو
پہنچا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں مسٹر آبے نے کہا ’’اقتدار میں رہتے ہوئے میں نے ہر روز کوشش کی ہے کہ ملک کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لایا اور جاپان کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن سفارتی اقدامات کیے جائیں۔