ڈھاکہ، 24 اپریل ( ایجنسیاں) بنگلہ دیش کے موجودہ صدر ایم عبدالحمید مسلسل دوسری بار صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔
بنگلہ دیش کے صدر کی حلف برداری کی تقریب آج دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع بنگ بھون کے دربار ہال میں ہو گی۔ بنگلہ دیش پارلیمنٹ کی اسپیکر ڈاکٹر شیریں شرمین چودھری مسٹر عبدالحمید کو صدر کے عہدہ کا حلف
دلائیں گي۔
صدر کے میڈیا سکریٹری زین العابدین نے کہا کہ صدر کے حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد ، سابق صدر، کابینہ وزرا، ایم پی، سینئر سیاستدان، سفارت کار اور دیگر معزز شخصیات شامل ہوں گے۔
اس سے پہلے مسٹر عبدالحمید نے 24 اپریل 2013 کو بنگلہ دیش کے صدر کے عہدہ کا حلف لیاتھا۔
یو این آئی،اظ