نیویارک ،22ستمبر:-پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔
دونوں رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے
72ویں اجلاس کے دوران منعقدہ ایک ضیافت کے دوران ہوئی ۔
اس ضیافت کا اہتمام مسٹر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے آئے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں کیا ۔