نئی دہلی، 10 اگست (ایجنسی) سپریم کورٹ نے نوئیڈا کے سرخیوں میں چھائے رہنے الے آروشی- ہیمراج ڈبل مرڈر کے ملزم تلوار میاں بیوی کو بری کئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی درخواست ک سماعت کے لئے آج منظور کر لیا۔
جسٹس رنجن گوگوئی کی
صدارت والی دو رکنی بینچ نے سی بی آئی کی خصوصی اپیل (ایس ایل) کر سماعت کے لئے قبول کر لی، ساتھ ہی اس معاملے کے اہم ملزم اور مقتولہ کے والدین راجیش اور نپور تلوار کو نوٹس بھی جاری کئے۔
سی بی آئی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے 12 اکتوبر 2017 کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں اس نے ثبوتوں کی عدم موجودگی میں تلوار میاں بیوی کو بری کر دیا تھا۔