نئی دہلی، 10 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت نے پوروانچل سماج کے لئے کام کیا ہے اور انہیں عزت دلائی ہے مسٹر کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگ مجھ پر بے بنیاد
الزامات لگا رہے ہیں جب کہ پوروانچل کمیونٹی سے عام آدمی پارٹی کے سب سے زیادہ ایم ایل اے ہیں اس بار بھی ہم نے پوروانچل کے لوگوں کو سب سے زیادہ ٹکٹ دیے ہیں، لیکن بی جے پی نے کتنے ٹکٹ دیے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پوروانچل سے جتنے لوگ آتے ہیں، وہ کچی کالونیوں میں رہتے ہیں۔