: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے اراکین اسمبلی نے آج اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے سے روکے جانے کے خلاف احاطے کے باہر احتجاج کیا ۔
اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہا اقتدار میں آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگ آمریت کی حدیں پار کر چکے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو جئے بھیم کے نعرے لگانے پر ایوان
سے تین دن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا اور آج آپ کے اراکین اسمبلی کو اسمبلی احاطے میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اسمبلی کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ منتخب ایم ایل ایز کو اسمبلی احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی گئی ہو۔ محترمہ آتشی اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ دھر نے پر بیٹھ گئیں اور بیر یکیڈ نگ کے قریب مظاہرہ کیا۔