نئی دہلی 17 دسمبر(یواین آئی)نریندومودی حکومت کے زرعی شعبے سے جڑے تین قوانین کا جمعرات کو دہلی اسمبلی میں شدیدمخالفت ہوئی اور برسراقتدارجماعت عام آدمی پارٹی(عآپ)کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ایوان میں قانون کی کاپیاں پھاڑنے سے ہنگامہ ہوگیا۔
دہلی اسمبلی کا آج ایک روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیاہے۔
اجلاس کے آغاز میں ہی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماحولیات کیلاش گہلوت نے ایک قرارداد خط پیش کیا، جس میں تینوں
زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی بات کہی گئی۔
تجویز پر بحث کے دوران حکمراں جماعت کے مہیندرگوئل اور سومناتھ بھارتی نے ایوان میں زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑیں اور جے جوان جے کسان کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ جو قانون کسانوں کے حق میں نہیں ہے، اسے قبول نہیں کریں گے۔
عآپ پارٹی زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کررہے کسانوں کے ساتھ نظرآرہی ہے۔ پارٹی تینوں قوانین کو کسانوں کے خلاف بتاکر انہیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔