نئی دہلی، 7 مارچ (یواین آئی) پنجاب اسمبلی انتخابات کے تعلق سے کئے گئے ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو اکثریت ملنے کا امکان ہے۔
پیر کو انتخابی ریاستوں کے لیے ختم ہوئی تمام
مرحلے کی ووٹنگ کے بعد مختلف ایجنسیوں نے ایگزٹ پول کے نتائج جاری کر دیے۔
انڈیا ٹوڈے ایکسیس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق، پنجاب کی 117 سیٹوں والی اسمبلی میں اے اے پی کو76 سے 90 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔