نئی دہلی، 07 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو اتراکھنڈ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے پارٹی کا روڈ میپ تیار کیا اور کہا کہ اگر ان کی پارٹی حکومت بناتی ہے تو ریاست کی تعمیر نو کی جائے گی ہریدوار میں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اتراکھنڈ کو بنے تقریباً 21 سال ہوچکے ہیں جس میں کانگریس نے تقریباً 10 سال اور بی جے پی نے تقریباً 11 سال حکومت کی یہ دونوں
جماعتیں ریاست کی حالت زار کی ذمہ دار ہیں۔
ان 21 برسوں میں اتراکھنڈ کے باشندوں نے سوائے کرپشن کے کچھ نہیں دیکھا۔ عام آدمی پارٹی ایک نئی پارٹی ہے۔ پہلی بار دہلی کے لوگوں نے موقع دیا اور ہم نے وہاں بے مثال ترقیاتی کام کیے ہیں۔
اتراکھنڈ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اپنی پارٹی کے 10 نکاتی ایجنڈے کو پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے منشور کا خلاصہ ہے۔ ڈیکلریشن فارم کی تفصیل چند روز بعد جاری کی جائے گی۔ سب سے پہلے ہم کرپشن ختم کریں گے۔