نئی دہلی، 24 جولائی (ایجنسی) حکومت نے سبسڈی والے منصوبوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے آدھار کے استعمال کے لئے ’آدھار اور دیگر قانونی (ترمیمی) بل، 2019' میں سرکاری تبدیلیوں کو بدھ کو منظوری دے دی ۔
وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینی اجلاس میں اس امر کی تجویز منظور کی گئی۔
یہ بل 4 جولائی کو راجیہ سبھا میں 8 جولائی کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ملک کے 128 کروڑ لوگوں کے پاس آدھار ہیں۔ بل میں نئی ترمیم سے دھوکہ دہی پر لگام لگانے میں مدد ملے گی اور اہل افراد کو فائدہ ملے گا۔