حیدرآباد، 6 مئی (ذرائع) یونیک آئڈینٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے حال ہی میں ٹویٹر کے ذریعہ اعلان کیا ہے کہ وہ عوام کو اس سال 14 جون تک اپنے دستاویزات مفت اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔
UADAI کے آفیشل ایکس ہینڈل پر پوسٹ
میں لکھا ہے: "#UIDAI لاکھوں آدھار کارڈ ہولڈروں کی مدد کے لیے 14 جون 2024 تک لوگوں کو دستاویزات مفت آن لائن اپ لوڈ کرنے دے رہا ہے۔ آپ اس مفت سروس کو صرف #myAadhaar ویب سائٹ پر استعمال کر سکتے ہیں۔ UIDAI چاہتا ہے کہ لوگ اپنے دستاویزات کو اپنے آدھار کارڈ پر اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔