the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،7 فروری (یو این آئی) وادی کشمیر کے نوجوان خواہ وہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں جہاں ایک طرف تعلیم کے مختلف شعبوں بالخصوص مسابقتی امتحانات میں امتیازی پوزیشنز حاصل کرکے اپنی ذہانت و ذکاوت کا لوہا منوا رہے ہیں وہیں فنون لطیفہ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے اپنا نام روشن کر رہے ہیں سری نگر سے تعلق رکھنے والی جوان سال ارتقا بزاز ایک ہونہار اور محنتی طالبہ ہیں جو بچپن سے ہی پینٹنگ اور خطاطی میں حد درجہ والہانہ لگاؤ رکھتی تھیں آج ان ہی دو فنون کو پروان چڑھا کر اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کی جلوہ نمائی کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جوش و جذبہ اور شوق ہو تو کسی بھی شعبے میں اپنا نام روشن کیا جاسکتا ہے اور محنت کرنے سے راستے خود بخود بن جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پینٹنگ اور خطاطی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے کافی گنجائش موجود



ہے۔
موصوف خطاط و پینٹر نے ان باتوں کا اظہار محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی ہفتہ وار پروگرام ’سکون‘ میں اپنی گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’مجھے بچپن سے ہی پینٹنگ کے ساتھ کافی لگاؤ تھا اور میں نے پہلی جماعت سے ہی رنگوں کے ساتھ کھیلنا شروع کیا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’اسکول میں ایک پینٹنگ مقابلے میں چھتری بنانے پر مجھے ایک ایوارڈ سے نوازا گیا جو میری حوصلہ افزائی کا باعث بن گیا‘۔
ارتقا بزاز، جو کشمیر یونیورسٹی سے فائن آرٹس میں گریجویشن کر رہی ہیں، نے کہا کہ دسویں جماعت سے میں نے خطاطی شروع کی۔
ان کا کہنا تھا: ’میں نے دسویں جماعت سے خطاطی شروع کی اور میں زیادہ تر اسلامی خطاطی کرتی ہوں‘۔
انہوں نے کہا: ’جب میں قرآنی آیات کو کاغذ پر اتارتی ہوں تو وہ مجھے اللہ سے نزدیک کر دیتی ہیں اور مجھ پرایک روحانی کیفیت طاری ہوجاتی ہے‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.