the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 2 فروری (یو این آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے تیسرے دن بدھ کے روز راجیہ سبھا کا اجلاس تقریباً ایک سال کے بعد بلا تعطل چلا اور اس نے اپنے سبھی طے شدہ کام مکمل کئے۔
ایوان کا اجلاس آج صبح 10 بجے شروع ہوا اور سہ پہر 3 بجے تک چلا۔ اس دوران چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے افتتاحی خطاب کیا اور اس کے بعد وقفہ صفر اور وقفہ سوالات بخوبی نمٹایا گیا۔ کورونا بحران کے باعث عام دنوں میں چلنے والی وقفہ صفر کی کارروائی ایک گھنٹے سے کم کر کے آدھے گھنٹے کر دی گئی ہے، جب کہ عوام سے متعلق



وقفہ سوالا ت پہلے کی طرح ایک گھنٹہ تک چلا۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بہتر طریقے سے بحث ہوئی۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے اپنی تقریر کی۔ اپوزیشن لیڈر کی پوری تقریر کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی ایوان میں موجود رہے۔
کورونا وبا کی وجہ سے ارکان پارلیمنٹ کے بیٹھنے کا نیا انتظام کیا گیا ہے جس کی وجہ سے راجیہ سبھا کے کچھ ارکان لوک سبھا کے چیمبروں اور گیلریوں میں بیٹھتے ہیں۔ لوک سبھا کی کارروائی راجیہ سبھا کی کارروائی ختم ہونے کے بعد 4 بجے شروع ہوئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.