ذرائع:
سرزمین جدہ پر اردو اکیڈمی جدہ ہی وہ تنظیم ہے جو اردو کی آبیاری کے لئیے ہمیشہ پیش رہی ہے۔ نسل نو کو اردو سے جوڑنے کے لئیے جہاں مختلف دلچسپ پروگرام کا انعقاد کرتی ہے وہیں اردو تہذیب کو زندہ رکھنے کے لئیے مشاعرے کا انعقاد کیا۔ 25۔12۔2022، کو ایک شام حلیم بابر کے نام کا جوں ہی اعلان ہوا جدہ کی ادب نواز شخصیتیں بڑے اشتیاق سے اس دن کا انتظار کرنے لگیں۔ شرکت بذریعہ دعوت نامہ رکھا گیا تھا مگر لوگ اردو کی محبت میں یوں ہی آتے گئے اور مقامی ریسٹورنٹ کا بینکویٹ ہال شمع اردو ادب کے پروانوں سے لبریز ہوگیا۔
کچھ دیر منتظمین جس میں خود صدر حافظ محمد عبدالسلام، نائب صدر سید محمد خالد حسین، معتمد سید نعیم الدین، معاونین محمد اسلم افغانی، منور خان اور قدرت نواز بیگ مہمانوں کا استقبال کرتے ہوے اور پر تکلف عشائیہ کا انتظام کرتے دکھائی دئیے۔ اور تقریبا 10 بجے شام اسلم افغانی جو اس مشاعرے کے ناظم تھے مائک تھامے صدر اردو اکیڈمی جدہ کو شہ نشین پر
دعوت دی کہ مہمانوں کا استقبال کریں، پھر مہمان خصوصی ایک ادب نواز معروف شخصیت جناب عبدالقدیر صدیقی صاحب کو شہ نشین پر آنے کی دعوت دی گئی اس کے بعد وجہء انعقاد تقریب و صدر مشاعرہ جناب حلیم بابر اور مہمانان اعزازی اشفاق اصفی و آرزو مہک صاحبہ نے اپنی موجودگی سے شہ نشین کو منور کردیا۔ مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد ذیشان علی نے کیا، ہدیہء نعت سید محمد خالد حسین مدنی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش کی۔ صدر حافظ محمد عبدالسلام صاحب نے خطبہء استقبالیہ دیا پھر مشاعرے کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ شعراء کی ترتیب اس طرح رہی:
جاں نثار ندوی ،غلمان رضا ، فرحت اللہ خان، میرآبص' انیس احمد، فیصل طفیل، افروز عالم، مہتاب قدر، مہمان اعزازی آرزو مہک' مہمان اعزازی اشفاق اصفی' صدر مشاعرہ جناب حلیم بابر نے اپنا کلام سنایا سامعین بہت محظوظ اور ہمہ تن گوش ہو گر مشاعرہ کو کامیاب کیا۔
معتمد سید نعیم الدین صاحب نے شکریہ کی رسم ادا کی اور تمام شعراء کو تحفتا عطر پیش کیا۔ اس طرح مشاعرہ تکمیل کو پہنچا۔