کرناٹک/29جون(ایجنسی) کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا جمعرات کی شب بنگلورواپس لوٹے۔ ایئرپورٹ پر اترنے کے 15 منٹ بعد سدارمیا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ 15 دن کے آیورویدک علاج اورباڈی ڈٹاکسفکیشن کے بعد ان کا جسم اور دماغ سیاست میں سرگرم ہونے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
style="text-align: right;">
حالانکہ یہ ٹوئٹ ایک عام ٹوئٹ لگتا ہے، لیکن اس کے ذریعہ سدارمیا نے اپنی پارٹی کانگریس اور اتحادی جماعت جے ڈی ایس دونوں کو پیغام دے دیا ہے کہ ان کو نظرانداز نہیں کیا جاناچاہئے، آنے والے دنوں میں وہ بڑے کردار میں ہوں گے۔