مظفر نگر/5جنوری(ایجنسی) یوپی کے مظفر نگر میں اس وقت تنازعہ کی صورت حال کھڑی ہوگئی جب ایک شخص نے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کو کپڑے پہنا کر انکے سامنے آگ جلا دی، حالانکہ ہنگامہ زیادہ نہیں بڑھا تنازعہ ہونے سے پہلے ہی ٹل گیا، ایک شخص نے جمعہ کی رات پولیس
اسٹیشن کے سامنے لگے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو کپڑے پہنا کر اسکے پاس آگ لگ دی، صبح کے وقت جب لوگوں نے دیکھا تو دلت سماج کے لوگوں میں غصہ پھیل گیا-
اسکے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی پولیس نے فوری طور پر اس شخص کو گرفتار کرلیا، اور پوچھ تاچھ شروع کردی.