the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لندن،26جولائی (ایجنسی) امریکا میں لاس اینجلس کے ہوائی اڈے پر حکام نے ایک برطانوی نوبیاہتا جوڑے کو 26 گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے بعد واپس لندن روانہ کر دیا۔ اس جوڑے کو جو اپنا ہنی مُون گزارنے کے لیے ہوائی جا رہا تھا یہ بتایا گیا کہ انہیں حراست میں لینے اور واپس بھیجنے کی وجہ یہ ہے کہ "دولہا" ایک مسلمان ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 29 سالہ نتاشا پولیٹاکیز اور اس کے شوہر علی گُل نے بتایا کہ انہیں لوس اینجلس کے ہوائی اڈے پر حراست میں لے کر اس



طرح کا سلوک کیا گیا گویا کہ وہ مجرم ہیں۔ برطانوی شہریت کے حامل دولہا دولہن کو زبردستی برطانیہ واپس بھیجے جانے کے سبب ان کے ہنی مُون پیکج کی رقم ضایع ہو گئی جس کے لیے 7 ہزار پاؤنڈ یعنی تقریبا 10 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی۔

نتاشا نے ڈیلی میل کو بتایا کہ اس برتاؤ کا سامنا کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس کا شوہر علی ترکی نژاد مسلمان ہے۔
علی گُل لندن میں پراپرٹی بروکر ہے اور اس میدان میں ایک کامیاب کمپنی چلا رہا ہے۔ اس کے پاس برطانوی شہریت ہے جس کے سبب اسے امریکی سرزمین میں داخل ہونے کے لیے پیشگی ویزا لینے کی بھی ضرورت نہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.