the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہی، 30مئی (یو این آئی) سنٹرل پبلک و رکس ڈپارٹمنٹ(سی پی ڈبلیو ڈی)، نئی دہلی میونسپل کونسل اور دیگر ایجنسیوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ کے احاطہ میں واقع تمام عمارتوں میں بڑے پیمانہ پر صفائی ستھرائی مہم چلائی۔
اس مہم میں پرائیویٹ دفاتر، ٹوائلیٹس او تمام عوامی مقامات سمیت اندر او ر باہر تمام جگہ کی باریکی سے صفائی ستھرائی کی گئی۔ اس سے پہلے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لے پارلیمنٹ کمپلکس میں لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا معائنہ کیا تھا اس سے پہلے 21مارچ کو بھی اسی طرح کی مہم چلائی گئی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ کووڈ۔ 19کی روک تھام



کے لئے بیداری اور اعتدال پسندی بہت ضروری ہے۔ اس کے بعد وقفہ وقفہ پر کئی مرتبہ صفائی ستھرائی کی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج چلائی گئی مہم میں پارلیمنٹ میں کام کررہی متعلقہ ایجنسیوں نے پارلیمنٹ کمپلکس میں اور آس پاس صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لئے خصوصی آلات اور سوڈیم ہائیڈروکلورائیڈ جیسے جراثیم کش کا استعمال کیا۔ پارلیمنٹ کمپلکس میں احتیاطی اقدامات کے طورپر اور یہاں کام کرنے والے حکام کے متاثرین کے رابطہ میں آنے کے اندیشہ کو کم کرنے کے لئے صفائی مہم ہفتہ کے آخر میں چلائی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس وقت لوک سبھا سکریٹریٹ سے جاری ہدایتوں کے مطابق کچھ حکام اور ملازم گھر سے کام کررہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.