نیویارک، 3 جنوری:- امریکہ کے نیویارک شہر کے برونکس بورو میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے ایک فائر بریگیڈ عملہ سمیت کم از کم 23 افراد جھلس گئے ہیں۔
فائر بریگیڈ کے کمشنر ڈینیل نیگرو نے بتایا کہ
جھلسنے کی وجہ سے زخمی لوگوں میں بچے اور بالغ دونوں شامل ہیں. سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مسٹر نیگرو نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے پانچ بجے چار منزلہ اپارٹمنٹ میں آگ لگی۔