برلن، یکم اپریل (یو این آئی) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر جمعہ سے رات کا کرفیو لگایا جا رہا ہے اور یہ رات نو بجے سے صبح پانچ بجے تک مؤثر رہے گی۔
اسی سبب دریں
اثناء دو سے زائد افراد کے ایک ساتھ یکجا ہونے پر پابندی رہے گی۔
برلن کے میئر مائیکل مُلیر نے جمعرات کو بتایا کہ کئی افراد کے لیے کرفیو ایک زبردست پابندی ہو سکتی ہے اور یہ ایک سنگین رکاوٹ ہو سکتی ہے۔