the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 28 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ سرحدی علاقوں میں سڑکیں، پل اور سرنگیں نہ صرف اسٹریٹجک ضروریات کو پورا کرتی ہیں بلکہ دور افتادہ علاقوں کی ترقی میں بھی مساوی شراکت کو یقینی بنا کر ملک کو ہنگامی حالات سے بھی نمٹنے کے لئے بھی قابل بناتی ہیں  مسٹر سنگھ نے روڈ آرگنائزیشن کی جانب سےدشوار گذار اور دور دراز علاقوں میں مکمل کی گئی سڑک اور پلوں کے 27 پروجیکٹوں کو یہاں ورچوئل افتتاح کرنے کے بعد یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تہذیب کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا کہ وہی قومیں ،معاشرے یا ممالک دنیا کو راستہ دکھانے کے قابل ہوئے ہیں جنہوں نے



خود اپنے راستوں کی مضبوطی سے ترقی کی ۔
چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں فوجی تعطل کے تناظر میں انہوں نے کہا’’ آج کے غیر یقینی کے ماحول میں کسی بھی قسم کے تصادم کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ اس طرح کے حالات ہمیں ان علاقوں کی ترقی کے لیے مزید تحریک دیتے ہیں ۔ یہ فخر کی بات ہے کہ ان علاقوں کی ترقی میں تعاون کے لئے ہمارے پاس بی آر او جیسی موثر اور سرشار تنظیم ہے ۔ حالیہ مثال لے لیں ۔ گزشتہ دنوں میں ہمیں شمالی سیکٹر میں ہمیں جن حالات کا سامنا کرنا پڑا اور جس طرح ہم مضبوطی سے دشمن کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں، وہ مناسب بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا تھا ‘‘ ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.