بیروت ، 5 اگست ( یواین آئی ) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بندرگاہ پر منگل کی شام ہوئے ایک زبردست دھماکے میں کم از کم 78 افراد ہلاک ہوئے اور 4000 سے زائد زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے اطلاع دی ۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کی تازہ ترین معلومات کے مطابق بیروت کے جہاز پر ہوئے اس خوفناک دھماکے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے اور 4000 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل لبنان کے وزیر داخلہ محمد فہمی نے کہا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں
ہوسکا کہ یہ دھماکہ کوئی حملہ تھا یہ بیروت بندر گا ہ پردھماکہ خیز مواد کے ذخیرہ کے مقام کی وجہ سے ہوا ۔ بیروت کی بندر گاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بڑی مقدار میں دھماکہ مواد ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے منگل کے روز قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بیروت دھماکے کے لئے جو لوگ بھی ذمہ دار ہیں انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
مسٹر دیب نے کہا ’’ آج جو کچھ بھی ہوااس کے لئے سزا دی جائے گی اور اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی‘‘۔
جاری ۔ ک ج