تل ابيب،29دسمبر:- اسرائیلی پارلیمنٹ میں وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں تحفظ فراہم کرنے کا بل منظور کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم کو چارجز سے بچانے کے لیے اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود صرف 5ووٹ کی برتری سے بل منظور کیا
گیا، بل وزیراعظم کی پارٹی کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا جس کے حق میں 59اور مخالفت میں 54ووٹ ڈالے گئے۔
بنیادی طور پر اس بل میں پولیس کے اختیارات کو محدود کیا گیا ہے جب کہ تجزیہ نگاروں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومتی بل کا مقصد صرف اور صرف وزیراعظم کو کرپشن اسکنڈل میں تحفظ فراہم کرنے کا ہے۔