جموں صوبے میں تین ماہ کے اندر اندر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا
جموں 13جنوری(یواین آئی)مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ جموں میں منعقدہ سیکورٹی کی جائزہ
میٹنگ کے دوران تمام ایجنسیوں نے جموں خطے سے ملی ٹینسی کی بیخ کنی کے لئے 360 ڈگری جال بچھانے کا فیصلہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ راجوری شہری ہلاکتوں کا کیس مکمل تحقیقات کے لئے این آئی اے کے سپرد کیا جائے گا۔