دبئی،23 مئی (ژنہوا) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 994 نئے کیسز آنے سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 27892 ہو گئی ہے۔
یو اے ای کی صحت اورامراض روک تھام کی وزارت نے
جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ کوروناوائرس کے نئے کیسز کئی ممالک کے شہری ہیں ، تمام کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
وزارت کے مطابق ملک میں 1043 وائرس کے مریض مکمل طور ٹھیک ہو گئے ہیں۔