نئی دہلی، 31 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کے روز کہا کہ قومی دارالحکومت میں اب تک سیاہ فنگس کے 944 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے صحافیوں کو بتایا کہ دہلی میں سیاہ فنگس کے 944 مریضوں میں سے 650 دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں داخل ہیں اور 300 دیگر مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کالی فنگس
کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوائیوں کی قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سیاہ فنگس کے علاج کے لئے استعمال ہونے والے انجیکشن کی سپلائی کم ہے۔ ہمیں ہفتہ کے روز 1000 انجیکشن موصول ہوئے تھے لیکن اتوار کے روز کوئی انجکشن نہیں فراہم کرایا گيا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مریض کو روزانہ تین سے چار انجیکشن لگتے ہیں، جس کے پیش نظر سیاہ فنگس کو کنٹرول کرنے کے لئے دواؤں کی قلت کا سامنا ہے"۔