واشنگٹن، 20 اپریل (رائٹر) شام میں امریکی حمایت یافتہ سلامتی دستوں نے امریکہ میں9/11 حملہ کی سازش رچنے والے جرمنی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔
پنٹاگن کے ترجمان ایرک پہون نے کل یہاں کہا کہ شامی ڈیموکریٹک فورس نے شام میں محمد حیدر جمار کو ایک ماہ پہلے حراست میں لے لیا تھا۔ دہشت گردانہ تنظیم اسلامک اسٹیٹ
کے خلاف جاری مہم کے دوران جمار کو حراست میں لیا گیا ہے۔
جمار پر الزام ہے کہ اس نے امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں استعمال طیارہ کے اغوا کے لئے کچھ اغواکاروں کی بھرتی میں مدد کی تھی۔
امریکی حکام نے کہا کہ سینکڑوں غیر ملکی دہشت گرد اور ہزاروں شامی دہشت گرد ایس ڈی ایف کے قبضے میں ہیں۔