نئی دہلی/11جنوری(ایجنسی) ہندوستان میں 90 فیصدی لوگ کار میں پچھلے کی سیٹ پر بیلٹ نہیں باندھتے ہیں ، جس سے انکی جان کو ہمیشہ خطرہ بنا رہتا ہے، یہ معلومات جمعہ کو مرکزی سڑک کی نقل و حمل اور ہائی ویز وزیر نتین گڈکری کی طرف سے جاری نسان انڈیا اور سیو لائف فاؤنڈیشن کی رپورٹ میں اجاگر ہوا ہے، معلوم ہو کہ ملک کے
موجودہ قانون میں کار کی پچھے والی سیٹ پر بیلٹ باندھنا لازمی ہے.
اس رپورٹ کی تصدیق دہلی ، ممبئی ، جے پور، بنگلور، کولکتہ اور لکھنؤ میں کیے گئے سروے سے ہوئی ہے، جہاں 98 فیصدی لوگوں نے قبول کیا کہ وہ کار کی پچھے کی سیٹ پر بیلٹ نہیں باندھتے ہیں، سروے میں 70 فیصدی لوگوں نے کار کی پچھے والی سیٹ پر بیلٹ ہونے کی تصدیق کی.