: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ہونے والی دہلی سمیت آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 57 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے 889 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 57 پارلیمانی حلقوں میں کل 1978 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ، ان نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 مئی
تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ان نشستوں پر 1900 امید وار رہ گئے تھے۔ ان میں سے 11 امید واروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔ اس طرح ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابات میں حصہ لینے والے امید واروں کی کل تعداد 889 رہی۔ ان کے علاوہ اس مرحلے میں جموں و کشمیر کے اننت ناگ۔ راجوری پارلیمانی حلقے میں بھی ووٹنگ ہو رہی ہے، جہاں تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس نشست کے لیے 20 امیدوار میدان میں ہیں۔