the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) مرکزی حکومت نے کہا کہ ملک میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات میں چار ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی اور کرناٹک میں 81 فیصد کیس سامنے آئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے جمعرات کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں اور ہیلتھ سکریٹریوں کو لکھے ایک خط میں کہا کہ پچھلے دو ہفتوں سے ملک میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کا رجحان ہے۔مجموعی متاثرہ کیسوں میں سے 81 فیصد مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی اور کرناٹک میں سامنے آئے



ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں سے کورونا وبا سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے کووڈ کے انفیکشن میں مسلسل کمی واقع ہوئی تھی، لیکن گزشتہ دو ہفتوں کے دوران انفیکشن کا رجحان سامنے آیا ہے۔
مسٹر بھوشن نے خط میں کہا کہ کووڈ انفیکشن کے تیزی سے پھیلنے والے اضلاع اور بستیوں کی نشاندہی کی جانی چاہیے۔ متعلقہ ریاستی حکومتوں کو کووڈ کے معیارات پر سختی سے تعمیل کو یقینی بنانا چاہیے اور کووڈ ویکسینیشن کو تیزی سے انجام دینا چاہیے۔ اس کے علاوہ متاثرہ افراد کی مکمل نگرانی کی جائے اور انہیں مقامی سطح پر مکمل علاج فراہم کرانا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.