حیدرآباد28اپریل(یواین آئی) تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 8,061نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 4,19,966ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 2,150ہوگئی ہے کیونکہ
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 56اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 5,093 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3,45,683 ہوگئی ہے۔