حیدرآباد 21دسمبر(یواین آئی)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر لوکیش کمار نے کہا ہے کہ اپریل تک حیدرآباد میں 800کیلومیٹر طویل فٹ پاتھس کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے حیدرآباد کے ٹورزم پلازہ میں کارپوریشن کے
مختلف شعبہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
انہوں نے اس موقع پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کیلئے فٹ پاتھس،گاڑی سواروں کو سہولت پہنچانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر سے کچرے کو ہٹانے کے مسئلہ پرتبادلہ خیال کیا اور اہم ہدایات دیں۔