حیدرآبادیکم اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے رکن کونسل رامچندر راو نے دعوی کیا ہے کہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے جلد ہونے والے انتخابات میں ان کی پارٹی 80ڈیویثرنس پر
کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ سروے میں پتہ چلا ہے کہ مئیر کے عہدہ پر بی جے پی کا قبضہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ کئی ڈیویثرنس میں قبل ازیں کامیاب کارپوریٹرس کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہیں۔