the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دانتے واڑہ/19جولائی(ایجنسی) چھتیس گڑھ کے Dantewada دانتے واڑہ میں آج صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 4 خواتین نکسلیوں سمیت 8نکسلی مارے گئے۔مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔بستر پولیس سپرنٹنڈنٹ وویکا نند سنہا نے یو این آئی کو بتایا کہ آئندہ 25 جولائی دانتے واڑہ ضلع میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے مجوزہ پروگرام کے مدنظر جنوبی بستر علاقہ میں تلاشی مہم چلائی جارہی



ہے۔ اسی سلسلہ میں خصوصی دستہ اور ضلع ریزرو پولیس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم بیلاڈیلا کی پہاڑیوں پر گشت کررہی تھی ۔ گشت میں شامل آج جب دانتے واڑہ اور بیجا پور کے سرحدی تمنار جنگل کے پاس پہنچے تو نکسلیوں نے جوانوں کی آہٹ سن کر اندھا دھند گولیاں چلانی شروع کردیں۔

انہوں نے بتایاکہ دونوں جانب سے تقریباً آدھے گھنٹے تک گولی باری ہوتی رہی جس میں چار خواتین سمیت 8 نکسلی مارے گئے۔ ان کے پاس سے 8 جدید ہتھیار برآمد کئے گئے جس میں دو انساس ، دو 303 ، دو 315 رائفل، ایک پین گین اور ایک 12 بور کی بندوق شامل ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.