حیدرآباد29اپریل(یواین آئی) تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 7,994نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 4,27,960ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 2,208ہوگئی ہے کیونکہ
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 58اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 4,009 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3,49,692 ہوگئی ہے۔