نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے تہوار کے موسم سے قبل ریلوے ملازمین کو 78 دن کی تنخواہ کے برابر پیداوار پر مبنی بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت آج یہاں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
وزیر اطلاعات نشریات پرکاش جاوڈیکر نے یہاں پریس
کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ریلوے ملازمین کے لئے پیداوار پر مبنی بونس کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت ، تمام اہل نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو مالی سال 2018-19 کے 78 دن کی تنخواہ کے برابر پیداواریت پر مبنی بونس (پی ایل بی) ملے گا۔ حکومت کے اس فیصلے سے ریلوے کے قریب 11 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔