پونچھ، 15 اگسٹ (راست-ناظم) لائن آف کنٹرول سے تین کلومیٹر دور گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میندھر میں ملک کا 77 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ حکومت ہند کی طرف سے منائے جانے والے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر "نیشن فرسٹ، آلویز فرسٹ، کے تھیم پر منائے جانے والے اس پروگرام کے لیے تمام عمر کے گروپوں کا ایک بہت
بڑا اجتماع موجود تھا-
تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ اور حب الوطنی کے ترانے پیش کیے گئے۔ طلباء نے مارچ پاسٹ، ثقافتی پروگراموں، رقص پرفارمنس، گانے اور مقابلوں میں بھی جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب حب الوطنی اور جوش و خروش سے بھرپور تھی جس نے بچوں کے اندر اپنے ملک سے محبت کا جذبہ جگایا۔