: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 15 اگسٹ (اعتماد) ملک کی 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر دارالسلام کوآپریٹیواربن بینک کی جانب سے جشن آزادی کا جوش و خروش سے اہتمام کیا گیا- بینک کے صدر دفتر دارالسلام آغاپورہ میں جناب ایس اے حسین انور جوائنٹ سکریٹری مجلس و ڈائرکٹر دارالسلام کو آپریٹیو اربن بینک لیمیٹڈ نے پرچم کشائی انجام دی- اس موقع پر ڈاکٹر اقبال فہیم ڈائرکٹر دن کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، جناب میر سعادت علی اکبر سی ای او، محمد خواجہ اکرام الدین سی ای او دارالسلام بینک، محمد مطہر الدین (اعتماد) اور دیگر اسٹاف و ارکان نے شرکت کی- بینک کی اویسی ہاسپٹل برانچ پر ایم اے معید برانچ مینجر نے پرچم کشائی انجام دی- اس موقع پر ڈاکٹرس اور بینک کا عملہ موجود تھا- بینک کی ٹولی چوکی
برانچ پروائی ایم ارشد ڈائرکٹر نے پرچم کشائی انجام دی- اس موقع پر برانچ مینجر مدنی پاشاہ،آغاپورہ برانچ کے مینجر حافظ شیخ محمد، عملہ کے ارکان اور دوسرے موجود تھے- بینک کی صنعت نگر برانچ پر مینجر ڈاکٹر انورادھیکا نے پرچم کشائی انجام دی- اس موقع پر بینک کا عملہ موجود تھا- دارالسلام کو آپریٹیو اربن بینک شاہ علی بنڈہ شاخ پر برانچ مینجر شیخ مختار نے پرچم لہرایا- اس موقع پر برانچ مینجر شیخ مختار نے پرچم لہرایا- اس موقع پر اسری ہاسپٹل کے ڈاکٹرس اور اسٹاف موجود تھے- بینک کی حسینی علم برانچ اور پتھر گھٹی شاخ پر برانچ مینجر احمد محی الدین ناصر خالد، ملک پیٹ شاخ پر برانچ مینجر سید فاروق محی الدین نے قومی پرچم لہرایا- اس موقع پر متعلقہ شاخوں کا اسٹاف اور دیگر ارکان موجود تھے-