نئی دہلی، 8 اپریل (یواین آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) متاثرین کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس کی تعداد بڑھ کر 5194 ہو گئی ہے اور اس سے35 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 149 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک 402 افراد کو نجات دلائی جا چکی ہے جبکہ 4643 لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل کی رپورٹ کے مطابق منگل کی رات نو بجے تک ملک بھرمیں ایک لاکھ 14 ہزار سے زیادہ لوگوں کی کورونا وائرس سے متعلق جانچ کی جا چکی تھی۔
وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ وائرس اور موت کے معاملے مہاراشٹر میں سامنے آئے جہاں اب تک 1018 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور64 افرادکی موت ہو گئی ہے۔ مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد ہلاک اور 270 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ملک کی 31 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقےکورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ فہرست کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد اس طرح ہے:
ریاست ................ متاثرین .... ٹھیک ہوئے .....ہلاک شدگان
آندھرا پردیش ......... 305 ......... 1 ............. 4
انڈمان نکوبار ... 10 .......... 0 ............
0
اروناچل پردیش ...... 1 ........... 0 ............ 0
آسام .................. 27 .......... 0 ............. 0
بہار .................. 38 .......... 0 ............. 1
چنڈی گڑھ ................ 18 .......... 7 ............. 0
چھتیس گڑھ ............ 10 .......... 9 ............. 0
دہلی ............... 576 ........ 21 ............ 9
گوا .................. 7 .......... 0 .............. 0
گجرات ................ 165 ....... 25 ........... 13
ہریانہ .............. 147 ....... 28 ........... 3
ہماچل پردیش ...... 18 .......... 2 ............. 1
جموں اور كشمير116़़ ........ 4 ............ 2
جھارکھنڈ ................. 4 .......... 0 ............ 0
کرناٹک ............... 175 ़़ ....... 25 ........... 4
کیرالہ .................. 336 ........ 70 .......... 2
لداخ .................. 14 ......... 10 .......... 0
مدھیہ پردیش ........... 229 ........ 0 .......... 13
مہاراشٹر ............... 1018 ....... 79 ........ 64
منی پور ................. 2 ............ 0 .......... 0
میزورم ............... 1 ............. 0 .......... 0
اڑیسہ ............. 42 ........... 2 ........... 1
پڈوچیری ............... 5 ............. 1 ........... 0
پنجاب ............... 91 ............. 4 ........... 7
راجستھان ......... 328 ........... 21 ......... 3
تمل ناڈو ......... 690 ........... 19 .......... 7
تلنگانہ .......... 364 ........... 35 ......... 7
تری پورہ ....... 1 ............ 0 ........... 0
اتراکھنڈ ......... 31 ............. 5 ........... 0
اترپردیش ........ 326 .......... 21 .......... 3
مغربی بنگال .... 99 ........... 13 .......... 5
مجموعی ........ 5194 ....... 402 ...... 149