the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ آزادی کے 75 برس کے جشن "امرت مہوتسو" کے تحت ملک بھر میں 75 "ہنر ہاٹ" کے ذریعے سات لاکھ پچاس ہزار دستکاروں، کاریگروں ، ہنرمندوں کو روزگار اور ملازمت کے مواقع سے جوڑنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مسٹر مختار نقوی نے پیر کے روز یہاں کہا کہ ملک بھر میں خالی پڑی وقف کی اراضی پر 75 "امرت مہوتسو پارک" بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ "امرت مہوتسو پارک" مرکزی وزارت اقلیتی امور کی 'وقف ترقیاتی اسکیم' اور 'پردھان منتری جن وکاس پروگرام' کے تحت تعمیر کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 2023 تک "امرت مہوتسو" کے



تحت، ملک بھر میں"میرا وطن، میرا چمن" مشاعرے بھی منعقد کیے جائیں گے، جس میں ملک کے معروف اور ابھرتے ہوئے شعراء و شاعرات "ایک بھارت-شریشٹھ بھارت" " کے عزم سے بھرا پیغام دیں گے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ ملک کے تمام حصوں میں 75 "ہنر ہاٹ" کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ملک کے ہر علاقہ، علاقے کے کاریگر ، دستکار، ہنرمند اپنی ہاتھ سے تیار کردہ دیسی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کریں گے۔ مقامی "ہنر ہاٹ" میں ملک کے مختلف علاقوں سے روایتی پکوانوں اور غذاؤں کا ایک سیکشن "باورچی خانہ" بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نامور فنکاروں کے ثقافتی پروگرام بھی ہر شام "ہنر ہاٹ" میں منعقد کیے جائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.