ٹوکیو،20 مارچ(یواین آئی) جاپان کے ساحلی علاقے میاگی میں 7.2 شدت کےزلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد سنامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے جزیرہ
ہانشو کے علاقے میاگی فریکچر میں 7.2 شدت کے زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور سنامی سے خوف زدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سنامی الرٹ جاری کردیا ہے۔