منیلا، 6 جون (ژنہوا) فلپائن میں ہفتہ کوکورونا وائرس (کووڈ -19) وبا کے 714 نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 21340 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت نے باقاعدہ بلیٹن میں کہا کہ 111
مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے اب تک 4441 مریض بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
محکمہ نے کہا کہ اس بیماری سے اور سات افراد ہلاک ہونے کے ساتھ ملک میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 994 ہو گئی ہے۔